حکومت نے منی پور میں کی گئی ناکہ بندی کو غیر قانونی قرا ردیتے ہوئے یونائٹیڈ ناگا کاونسل سے اسے فوراً ختم کرنے کے لئے کہا ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منی
پور میں قومی شاہراہ نمبر 37کی ناکہ بندی کی وجہ سے حکومت کافی فکر مند ہے ۔اس کی وجہ سے روز مرہ کی ضرورتوں کی چیزیں عام لوگوں تک نہیں پہنچ پارہی
ہیں اس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔